Oct 14, 2019 12:45 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Islamabad- Prime Minister's Assistant Special Information Minister Firdous Ashiq Awan said in her tweet that PM visit to Iran and Saudi Arabia will be important
اسلام آباد، پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت اور مصالحت کے جذبوں کا خواہاں ہے، فردوس عاشق اعوان
http://www.tnnasia.tv
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایران اور سعودی عرب کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحاد کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
اپنی ٹوئیٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے 3 اہم بھائی ہیں۔ پاکستان کے اپنے ان دونوں بھائیوں کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحاد کے لئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت و مصالحت کے جذبوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔ امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، ایرانی صدر حسن روحانی کا خطے میں امن کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا خیرمقدم دونوں برادر ممالک کی قیادت کے ایک دوسرے پر اعتماد اور تعلقات میں قربت کا مظہر ہے۔ قیادت کی سطح پر یہ احساس اسلامی دنیا کے لئے نیک فال اور عوامی جذبوں کی عکاسی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی قیادت سے تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔