Oct 14, 2019 03:15 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Larkana- Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari has said that workers have made sacrifices for the 1973 constitution and 18th amendment
لاڑکانہ، کارکنان نے 73ء کے آئین اور 18 ویں ترمیم کیلئے قربانیاں دیں، بلاول بھٹو
http://www.tnnasia.tv
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کار ایک سال سے ہمارے جمہوری حقوق پر حملے کرتے آرہے ہیں۔
لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سلیکٹڈ حکومتیں صوبوں کے وسائل اور عوام کے حقوق کو سلب کرلیتی ہیں، پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کار ایک سال سے ہمارے جمہوری حقوق پر حملے کرتے آرہے ہیں، پیپلزپارٹی نے 1973 کے آئین اور 18ویں ترمیم کے لیے قربانیاں دیں، ہمارے جمہوری اور معاشی حقوق پر حملہ ہورہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی، حکومت نے مہنگائی کا سونامی اور ٹیکسوں کا طوفان کھڑا کر دیا، عوام دشمن بجٹ سےعوام کا معاشی قتل ہورہا ہے لیکن حکومت عوام کے ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی، نوجوانوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، ہمیں اپنے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ اگر ہم عوام کی آواز نہیں بنیں گے تو ان کے حقوق سلب ہوتے رہیں گے، ہمیں مل کر پی ٹی آئی اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا اور عوامی حکومت بنانی ہے۔