Oct 14, 2019 03:46 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Lahore- PIA has decided to add five new aircraft to its fleet. The number of aircraft in the PIA fleet will be 37
لاہور، پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 5 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ
http://www.tnnasia.tv
قومی ایئر لائن نے اپنے فضائی بیڑے میں 5 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن 2 مراحل میں 5 طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی، پہلے مرحلے میں دو اے تھری ٹوئنٹی طیارے رواں ماہ کے آخر اور نومبر میں لیے جائیں گے جب کہ 3 نیرو باڈی طیاروں کے لئے ٹینڈر نومبر میں جاری ہوگا۔ نئے 323 نیرو باڈی طیارے کم ایندھن خرچ کریں گے۔ نئے طیاروں سے پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا۔
مزید طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد 37 ہوجائے گی، پی آئی اے کے بزنس پلان کے مطابق 4 سال کے دوران پی آئی اے کا بیڑا 45 طیاروں سے زائد پر مشتمل ہوگا۔
پی آئی اے نے اپنے مزید نئے روٹس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر بس 320طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے مزید روٹس میں اضافہ ہوجائے گا۔