اسلام آباد،وفاقی کابینہ نے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
http://www.tnnasia.tv
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں 12 ایجنڈوں پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی۔
اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات ہیں کہ عوام کیلئے مشکلات بڑھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مال بچاؤ پارٹیوں نے اپنا ایجنڈا مولانا کو ٹھیکے پر دیدیا ہے۔ ہم نہیں سمجھتے کہ ان تلوں میں کوئی تیل ہے۔ عوامی حمایت حاصل ہوتی تو مولانا اسمبلی سے باہر نہ ہوتے۔
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن جیلوں میں پڑے لوگوں کیلئے تحریک چلانا چاہتے ہیں۔