Oct 14, 2019 10:16 pm
views : 256
Location : Nur khan Airbase
Islamabad- Unique style of welcoming Royal couple in Pakistan
اسلام آباد،برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کی پاکستان آمد،پرتپاک استقبال
برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان پہنچ گئے۔
شاہی جوڑے کا طیارہ نور خان ایئر بیس اسلام آباد پر اتر گیا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، دفتر خارجہ کے حکام اور اعلیٰ حکومتی عہدے داران نے شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا۔
شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے شیڈول کے مطابق کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ چیریٹی پروگرام میں بھی حصّہ لیں گے۔
شاہی جوڑے کی صدر اوروزیراعظم سےملاقاتیں ہوں گی جبکہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ہمراہ اکتوبرکوہی ایک اسکول کا دورہ بھی کریں گے۔
برطانوی شہزادہ اورشہزادی16اکتوبر کولاہور جائیں گے جس کے بعد شاہی مہمان ایس او ایس کا بھی دورہ کریں گے۔
ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بادشاہی مسجدکادورہ بھی کرے گا جس کے بعد وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے اور 17 اکتوبر کو شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچے گے جبکہ 18 اکتوبر کو پرنس ولیم اہلیہ کے ہمراہ واپس برطانیہ لوٹ جائیں گے۔
واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔