Oct 15, 2019 10:30 am
views : 266
Location : Domestic Place
ISLAMABAD- Pakistan has offered direct talks to both the countries as a mediator to end tensions between Saudi Arabia and Iran.
اسلام آباد، پاکستان نے براہ راست مذاکرات کیلیے ایران اور سعودی عرب کو میزبانی کی پیشکش کردی
http://www.tnnasia.tv
پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے بطور ثالث اپنی میزبانی میں دونوں ممالک کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی۔
پاکستان خلیج فارس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی اپنی حالیہ سفارت کاری کے دوران انھیں براہ راست مذاکرات پرآمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان نے تجویز دی ہے کہ وہ اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز اپنے ایک روزہ دورہ ایران کے درمیان ایرانی قیادت کو بتایا کہ پاکستان نہ فقط دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے تیار ہے بلکہ اس کی خواہش ہے کہ یہ براہ راست مذاکرات اسلام آباد میں اس کی میزبانی میں ہوں، وزیراعظم کی اس تجویز پرایرانی قیادت نے محتاط ردعمل کا اظہارکیا۔
حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان امن کوششوں کے سلسلے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج ریاض میں ہونے والی ملاقات میں یہی تجویز ان کے سامنے بھی رکھیں گے۔