Oct 15, 2019 11:31 am
views : 240
Location : Domestic Place
Isalamabad- Pakistan rejects Indian Defense Minister's statement, Rajnath's statement is outrageous. Will not allow any enemy conspiracy to succeed. Foreign Office
اسلام آباد، پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا
http://www.tnnasia.tv
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ نے کہا بھارتی وزیر دفاع نے خود مختار ریاست کو توڑنے کی دھمکیاں دیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا بیان اشتعال انگیز ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان مخالف، انتہا پسندی اور طاقت کے نشے میں چور سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔