ابوظہبی، روسی صدر کے دورے کے موقع پر اہم عمارتوں اور مقامات کو روس کے پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا
http://www.tnnasia.tv
روس کے صدر ولادی میر پوتن کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر ان کے اعزاز میں ابوظہبی کی اہم عمارات اور مختلف مقامات کو روسی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا جبکہ ایڈنوکس ہیڈ کوارٹرز میں ابوظہبی کارنیچ میں روسی صدر ولادی میر پوتن اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید کا ایک زبردست ایل ای ڈی پورٹریٹ بھی آویزاں کیا گیا جو 2007ء میں دورہ ماسکو کے دورے کے دوران لیا گیا تھا۔
روسی پرچم کے رنگوں سے روشن کئے گئے مقامات میں امارات پیلس، مرینا مال، خلیفہ یونیورسٹی اور متحدہ عرب امارات کی ثقافتی فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں۔
روسی سفیر سیرگئی کوزنیسوف کا کہنا ہے کہ یہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین مضبوط اسٹرٹیجک شراکت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
کوزنیسوف کا یہ بھی کہا کہ روسی صدر کے دورہ متحدہ عرب امرات نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت کی نمائندگی کی ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن کا 2007ء کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔