Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 15, 2019 03:40 pm views : 281

Location : Srinagar

Srinagar- Dozens of women, including the sister and daughter of former Chief Minister Farooq Abdullah arrested in Kashmir
  • Urdu

سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت درجنوں خواتین گرفتار
http://www.tnnasia.tv

بھارتی جارحیت اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاج کرنے والی سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت درجنوں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ۔
مقبوضہ کشمیر میں جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کے حکم پر قابض بھارتی فوج نے احتجاج کرنے والی کشمیری ماؤں اور بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھیسٹے ہوئے پولیس موبائل میں ڈال کر تھانے لے گئے۔
مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے ناپاک اقدام کیخلاف سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن ثریا اور بیٹی صفیہ کی قیادت میں درجنوں خواتین نے سری نگر میں تمام تر پابندیوں کو روندتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھی ہوئی تھیں اور پاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ قابض اور جابر بھارتی فوج نہتی خواتین سے خوف زدہ ہوگئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے کئی خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔
ظالم بھارتی فوج نہتی خواتین کے عزم کو توڑ نہ سکی تو اہلکاروں نےفاروق عبداللہ کی بہن ثریا، بیٹی صفیہ اور مقبوضہ کشمیر کے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کی اہلیہ حوا بشیر کو درجنوں خواتین سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے حریت پسند اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ پوری وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے، تمام تر جبر اور پابندیوں کے باوجود بہادر کشمیری اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور اپنے چٹان جیسے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved