پیرس،ایف اے ٹی ایف اجلاس؛ پاکستان کے اقدامات ابتدائی طور پر تسلی بخش قرار
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ایکشن پلان سے متعلق پاکستان کے اقدامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا پیرس میں ہوئے، پاکستانی وفد نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستانی وفد میں اسٹیٹ بینک، نیکٹا، ایف آئی اے، ایف بی آر اور ایس ای سی پی حکام بھی شامل ہیں، وفد نے بتایا کہ پاکستان نے 27 میں سے 20 نکات پر مثبت پیش رفت کی ہے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا، چین، ترکی اور ملائیشیا نے ایف اے ٹی ایف کے ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا، ذرایع نے بتایا کہ اہم اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس سے متعلق حتمی رپورٹ 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔