Oct 15, 2019 06:00 pm
views : 244
Location : Different Places
Islamabad- British royal couple meet PM Khan, President Alvi
اسلام آباد،شاہی جوڑے کی وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقات
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وفاقی دارالحکومت میں مصروف دن گزارا اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ بہت سے مقامات کے دورے کیے۔
پاکستان کے چار روزہ دورے پر آئے شاہی جوڑے نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایونِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا۔
بعدازاں شاہی جوڑے نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر سبز شلوار قمیض زیب تن کیا جو پاکستان کے پرچم میں موجود رنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یونیورسٹی کالونی اسلام آباد میں ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا جہاں طالبات سے ملاقات کی۔
گرلز کالج کے دورے پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مشرقی لباس کا انتخاب کیا اور نیلے رنگ کی خوبصورت قمیض شلوار اور دوپٹہ زیب تن کیا جو مقامی ڈیزائنر ماہین خان نے ترتیب دیا۔
گزشتہ روزبرطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں اور 18 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ برطانوی شاہی جوڑا لاہور اور چترال کا دورہ بھی کریں گے۔ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔