کوالالمپور، کشمیر کی صورتحال،مہاتیرمحمد کابھارت کیساتھ تجارتی معاملات پرنظرثانی کااعلان
http://www.tnnasia.tv
اقوام متحدہ میں کشمیر کی صورتحال پر بھارت پر تنقید کے بعد ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بھارت کیساتھ تجارتی معاملات پر نظر ثانی کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارتی معاملات پر نظرثانی کی جائے گی، بھارت سے تجارت محدود کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مہاتیرمحمد کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت ہمیں بھی سامان برآمد کر رہا ہے، یہ کوئی یکطرفہ تجارت نہیں ہے بلکہ یہ دونوں طرفہ تجارت ہے۔
ملائیشیا کے حکومتی اور صنعتی ذرائع نے گزشتہ ہفتے انہیں بتایا تھا کہ نئی دہلی ملائیشیا سے ناریل کے تیل کی درآمد محدود کرنے کے ذرائع پر غور کر رہا ہے۔ان کے بقول یہ اقدام مہاتیر محمد کی اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیر سے متعلق تقریر کے سلسلے میں اٹھایا جا رہا ہے جس میں ملائیشین وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر حملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے۔
ملائیشیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے تجارتی پابندیوں سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت ملائیشیا سے ناریل کے تیل کا سب سے بڑا درآمدی ملک ہے۔ رواں سال کے ابتدائی نو ماہ میں بھارت اب تک ملائیشیا سے 30 لاکھ 90 ہزار ٹن پام آئل درآمد کر چکا ہے۔ جب کہ ملائیشیا پیٹرولیم مصنوعات، گوشت اور لائیو اسٹاک، دھاتیں اور مختلف کیمیکل بھارت سے درآمد کرتا ہے۔