Oct 15, 2019 06:30 pm
views : 259
Location : Different Places
Islamabad- NAB approves new inquiry against PML-N's Ahsan Iqbal
اسلام آباد، چیئرمین نیب کی ن لیگ کے بڑے رہنما کیخلاف انکوائری کی منظوری
چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ، احسن اقبال کیخلاف پہلےبھی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، احسن اقبال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر نئی انکوائری شروع کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے احسن اقبال کیخلاف پہلےبھی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری جاری ہے۔
یاد رہے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال پر الزام ہے انھوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا، سابق وفاقی وزیر نے اپنے حلقےسرحد سے چند سو میٹر پر کروڑوں کا منصوبہ بنوایا، اسپورٹس سٹی نارووال پاک بھارت سرحد سے 800سو میٹر دور ہے۔
ذرائع کے مطابق کیس میں سابق ڈی جی پی ایس بی اختر نواز اور ریاض پیرزادہ کا نام بھی شامل ہیں جبکہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم کےقائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوگیا، دستاویز کےمطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو ستر ارب کا نقصان پہنچایا۔