کوئٹہ، ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق4 افرا زخمی ہونے کی اطلاع
کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر دھماکے کے حوالے سے شواہد اکھٹے کررہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے سے کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔