Oct 15, 2019 07:00 pm
views : 253
Location : Different Places
Islamabad- Prime Minister Imran Khan leaves for Saudi Arabia
اسلام آباد،ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت ،عمران خان سعودی عرب روانہ
پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے بطور ثالث اپنی میزبانی میں دونوں ممالک کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی۔
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششیں جاری ہیں جس کے سلسلے میں آج عمران خان سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ سعودی قیادت کو ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کریں گے اور وہ مسئلہ کشمیر بھی اُجاگر کریں گے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے دورہ تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ خلیج کی موجودہ صورت حال پر تنازعات سے بچنے کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے ایرانی قیادت سے کہا کہ فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں، سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان سہولت کاری کرسکتا ہے، ہم مذاکرات سے مسائل حل کرنے میں سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔