کراچی، سپر ہائی وے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے
http://www.tnnasia.tv
کراچی کے علاقے کاٹھور موڑ کے قریب سپر ہائی وے پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔