Oct 16, 2019 10:30 pm
views : 268
Location : Domestic place
Islamaabd- 'Azadi March' will proceed at all cost – JUI-F
اسلام آباد،وزیر اعظم کا کوئی پیغام نہیں ملا نہ ہی انتظار ہے،مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ ہمیں وزیراعظم کے کسی پیغام کا انتظار ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی پیغام ملا ہے،استعفی کےبغیرکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،ہم 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔
نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو سے ملاقات اور پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی حمایت پر میر حاصل بزنجو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں،پی ٹی آئی جعلی مینڈیٹ پر حکومت میں آئی،ہمارے وزیراعظم کو بیرون ملک وزیراعظم والا پروٹوکول نہیں ملتا،27 اکتوبر سے مارچ شروع ہو جائے گا،ہمارے ضلعی رہنماؤں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے،ہمارے بعض اراکین سے براہ راست رابطے بند اور یہ حربے بند کر دیے جائیں ۔
انھوں نے کہا کہ ہماری یہ رائے ہےکہ مسلسل بیٹھنا چاہیے،کچھ سیاسی جماعتیں جلسے کی بات کررہی ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو ان کی بساط کے مطابق ساتھ دینے کی بات کرتی ہے،ہم اپنے کارکن کو متحرک رکھیں گے،حکومت جتنی مرضی دھمکیاں دےلے،حکومت کو گھرجاناہوگا،ہمارےساتھ عوام کاسمندر ہے، گرفتاریوں سےتحریکیں کبھی ختم نہیں ہوتیں،اس سےجوش جذبےمیں اضافہ ہوتاہے،حکمرانوں کومتنبہ کرناچاہتاہوں کہ شہد کی مکھی کےچھتےکوہاتھ نہ لگائے
اس موقع پرنیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ہماری پارٹی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کھڑی ہے مختلف اطراف سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہے ۔ہم نے 26 جولائی کو ہی کہہ دیا تھا کہ دھاندلی زدہ اسمبلی میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی بات مان کر اسمبلی گئے،وقت نے ثابت کیا کہ مینڈیٹ اور حکومت جعلی ہے۔