برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا چترال کا دورہ
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے ، مہمانوں کو روایتی چغہ اور ٹوپی کا تحفہ دیا گیا، پرنسز ڈیانا نے بھی 1991 میں چترال کا دورہ کیا تھا۔
برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے زریعے چترال پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، مہمان جوڑے کو چترالی روایتی ٹوپی اور چغہ پہنایا گیا جبکہ مقامی افراد سے بھی ملاقات کی۔
ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کو لیڈی ڈیانا کے چترال کے نوے کی دہائی کے یادگار دورے کی تصاویر کا البم پیش کیا گیا، جس کے بعد برطانوی شہزادہ اور شہزادی بروغل کا وری کیا۔
گزشتہ رات شاہی جوڑا رکشے پر پاکستان مانومنٹ پہنچا،اس موقع پرشہزادی کیٹ مڈلٹن نے سبزرنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ شہزادہ ولیم نے سبز رنگ کی شیروانی زیب تن کی، تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات اور ملیڑی سے وابستہ عہدیداروں نے بھی شرکت کی، قومی ترانہ کی دھن کو بھی تقریب کا حصہ بنایا گیاجبکہ روایتی دھنوں سے بھی شاہی مہمانوں کو محظوظ کیا گیا۔