Oct 16, 2019 10:50 pm
views : 266
Location : Different Places
Islamabad- Imran Khan urges ‘avoiding military conflict’ in Gulf on Saudi Arabia visit.
ایران کے بعد سعودی قیادت کی بھی امن کیلئے عمران خان کے کردار کی تعریف
وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ وہ سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔
پاکستان روانگی سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اپنے وفد کے ساتھ مسجد نبوی ﷺگئے۔
انہوں نے روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری دی، نوافل ادا کیے اور ملکی ترقی و خوش حالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے ریاض میں خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کی ملاقاتوں میں 2 طرفہ تعلقات، علاقائی و خلیجی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی مشاورت اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ایران کے بعد سعودی قیادت نے بھی امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے کردار کو سراہا جبکہ عمران خان نے خلیج میں فوجی تنازعات سے بچنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ملاقات ہوئی ، دورہ خطے میں امن وسلامتی کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کاحصہ تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا دونوں ممالک میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وادی میں 70روز سے زائد مسلسل کرفیو سے آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق سعودی قیادت نے امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے کردار کو سراہا اور مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے، سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پر اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔