Oct 16, 2019 11:17 pm
views : 260
Location : Domestic place
Islamabad- IMF Expects Pakistan Growth to Pick Up in ‘Medium Term’
آئی ایم ایف پروگرام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ایم ایف
بین
الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ
رواں سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح مزید بڑھ کر 6.1 فیصد سے6.2 فیصد
ہوجائیگی۔
آئی ایم کی جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق سال 2024 ء تک
پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر پانچ فیصد تک پہنچ سکتی ہے جبکہ
مہنگائی 13 فیصد سے کم ہوکر5 فیصد کی سطح پرآجائے گی۔ سال 2024 تک کرنٹ
اکاؤنٹ خسارہ بھی مزید گرکر 1.8 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔
ڈپٹی
ڈائریکٹرآئی ایم ایف جیائن ماریہ نے پاکستانی معیشت پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا
کہ ایکس چینج ریٹ درست معاشی کارکردگی کی عکاسی کررہاہے،معیشت کی درستگی
کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑے،سخت فیصلوں سے معیشت سست روی کاشکارہے،ڈپٹی
ڈائریکٹرآئی ایم ایف نے کہا کہ ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہورہاہے، معاشی ترقی
کی رفتارمیں جلداضافے کاامکان ہے،جیائن ماریہ نے کہا کہ عوام کی حالت
بہترکرنے کیلئے معاشی ترقی میں اضافہ ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ خام تیل کی
قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات معیشت پرآئیں گے،عالمی سطح پربدلتی صورتحال کے
برآمدات پربھی اثرات ہوں گے۔