Oct 16, 2019 11:00 pm
views : 248
Location : Different Places
Hunger Affects 820 Million People Worldwide, Food Losses Hit 14% Annuall.mp4
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا اورعام لوگوں میں خوراک کی کمی کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ہرسال سولہ اکتوبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام خوراک کے عالمی دن کے طور پرمنایا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال 80 کروڑ سے زیادہ افراد بھوکا پیٹ رہنے پر مجبور ہیں اور ان میں سے ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جو خوراک پیدا کرنے اور زرعی صنعت سے وابستہ ہیں۔دنیا بھرمیں ایک ارب سے زائد افراد خوراک کی کمی کا شکارہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی کے باعث غریب افراد اپنی آمدنی کا سترفیصد خوراک پر خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔
رواں سال بھوک کا شکارممالک میں پاکستان کا نمبر14 واں ہے اوریہاں کی21 کروڑآبادی میں سے پانچ کروڑسے زائد افراد ایسے ہیں جنہیں پیٹ بھرکر روٹی میسر نہیں۔پاکستان میں کل آبادی کابائیس فیصدحصہ غذا کی کمی کاشکارہے جبکہآٹھ عشاریہ ایک فیصد بچے خوراک کی کمی کے باعث پانچ سال سے کم عمری میں ہی وفات پاجاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بچوں میں غذائی قلت کی وجہ سے خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں جن میں شوگر اور دل کے امراض شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت کے مطابق اگرکھانے کوضائع ہونے سے بچایا جائے اورکم وسائل میں زیادہ زراعت پیدا کی جائے تو دوہزارتیس تک غذائی قلت کوختم کرنے کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔