Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 24, 2019 06:40 pm views : 300

Islamabad- PM Imran vows not to resign at any cost.
  • Urdu

اسلام آباد،اپوزیشن کے مطالبے پر استعفیٰ نہیں دوںگا،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کیلئے اعلی مقام بن جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اوراچھی بہتری حاصل کی ہے، گذشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کی درجہ بندی میں 50 نمبروں کی کمی واقع ہوئی لیکن اب 28 درجے بہتری واقع ہوئی ہے اورہم 136 سے 108 پر پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی حکومت کے ان تمام لوگوں کومبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ کام کرنے کے لئے سخت محنت کی لیکن ہمیں ابھی بہت طویل سفرطے کرنا ہے۔ انشاء اللہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک اعلی مقام بن جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے سینر اینکرز نے ملاقات کی، ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے بیرونی قوتیں ہیں، ان کا چارٹر آف ڈیمانڈ واضح نہیں پھر بھی ہم آزادی مارچ  کی اجازت دیں گے، لیکن میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ اپوزیشن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔
اپوزیشن کے دھرنے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دھرنے اور مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں بڑا فرق ہے، ہم نے تمام آپشن استعمال کرنے کے بعد سٹرکوں کارخ کیا ، مولانا نے سٹرکوں پر آنے سے پہلے کون سافورم استعمال کیا؟ مولانا کے مارچ کی وجہ سے توجہ کشمیر سے ہٹ رہی ہے، سوچنا چاہئے اس میں کس کا فائدہ ہے، ابھی مذاکرات کررہے ہیں باقی آپشن بعد میں دیکھیں گے۔
وزیر اعظم کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ اپوزیشن چاہتی کیاہے، ان کا  ایک ہی مسئلہ ہے، اور وہ این آر او ہے، گرفتار رہنماؤں کو آج باہر جانے کی اجازت دوں تو زندگی اور حکومت آسان ہو جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت پلوامہ جیسا ایک اور ڈرامہ رچاسکتا ہے، اس حوالے سے آرمی چیف کو کہا ہے کہ فوج کو مکمل طور پر تیار رکھیں، بھارت نے کوئی بھی جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کی طرف سے تاریخی ردعمل آرہاہے، بھارت اب کشمیر میں بری طرح پھنس چکاہے، شروع میں ہمیں کشمیر کے معاملے پر عالمی سپورٹ نہیں ملی لیکن آج کشمیر کامسئلہ انٹرنیشلائز ہوچکاہے، یہ معاملہ مغربی میڈیا میں آنے کے بعد زیادہ نمایاں ہوا، ہم کشمیر کے حوالے سے میڈیا سنٹر بنارہے ہیں۔
نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کہتے ہیں نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے، نوازشریف کی صحت کا معاملہ میرے ہاتھ میں نہیں اور نہ ہی میں کوئی عدالت یا ڈاکٹر ہوں، نوازشریف کے بیرون ملک علاج کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، اور اگر مریم نواز نے ملاقات کرنی ہے تو وہ فیصلہ بھی عدالت کرے گی، میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کردی ہے کہ نوازشریف کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔

Recent News

US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse 1:21
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse
Jul 08, 2026 12:28 pm
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported 1:04
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported
Jul 08, 2026 11:49 am
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway 1:04
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway
Jul 08, 2026 10:52 am
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation 1:41
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation
Jul 07, 2026 04:52 pm
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts 2:33
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts
Jul 07, 2026 04:30 pm
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan 1:21
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan
Jul 07, 2026 04:02 pm
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit 1:19
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit
Jul 07, 2026 03:44 pm
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants 1:02
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants
Jul 07, 2026 12:08 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved