Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 31, 2019 04:30 pm views : 293

Location : New York

New York- Michael Lohan says daughter Lindsay’s relationship with Saudi crown prince MBS is ‘platonic and respectful’
  • Urdu

نیویارک، لنڈسے لوہان اورسعودی ولی عہد کی تعلقات پر اداکارہ کے والد کا ردعمل
http://www.tnnasia.tv

 نامور امریکی اداکارہ، فیشن ڈیزائنر اور موسیقار لنڈسے لوہان کے والد نے اپنی بیٹی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔
 اداکارہ لنڈسے لوہان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق  لنڈسے لوہان اور سعودی ولی عہد نہ صرف ایک دوسرے کے قریب تھے بلکہ دونوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی ہوتا رہاہے، اور لنڈسے سعودی شہزادے کے نجی جہاز میں بھی گھومتی رہی ہیں، اس کے علاوہ انہیں محمد بن سلمان نے مہنگے تحائف بھی دئیے۔
تاہم لنڈسے لوہان کے والد مائیکل لوہان نےاپنی بیٹی کے سعودی ولی عہد کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کی ہے۔
 مائیکل نے اپنی بیٹی اورسعودی ولی عہد کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں صرف دوست ہیں اور دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔
مائیکل لوہان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی مشرق وسطیٰ میں بہت سے بااثر لوگوں کے ساتھ دوستی ہے۔ لنڈسے اور محمد سلمان کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب ان کی بیٹی مشرق وسطیٰ میں مہاجرین کی مدد کرنے گئی تھی۔
مائیکل نے مزید کہا کسی نے بھی میری بیٹی کے اس اچھے کام کے بارے میں نہیں لکھا جو اس نے شامی پناہ گزین کی مدد کرکے کیا تھا، سب صرف بری باتیں اور افواہیں ہی سننا چاہتے ہیں۔ لیکن میں کہنا چاہتاہوں کہ میری بیٹی اورسعودی پرنس کے درمیان تعلقات کی نوعیت ویسی نہیں جیسا لوگ سوچتے ہیں بلکہ دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اور کچھ نہیں۔
واضح رہے کہ اس  سے قبل بھی لنڈسے لوہان میڈیا کی خبروں کی زینت بن چکی ہیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اسکارف پہنے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔

Recent News

Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved