Nov 01, 2019 10:40 am
views : 286
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange recorded increase of 30 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ جاری
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو معمولی تیزی کا رجحان جاری ہے، انڈیکس محض 30 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 34233 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 207 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 104 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 85 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔