Nov 01, 2019 04:30 pm
views : 249
Location : Manila/Philipine
Manila- A Truck falls into a ditch in Philippines, killing 19 Farmers and injuring 22
منیلا، فلپائن میں کسانوں کو لے جانے والا ٹرک گھاٹی میں جاگرا، 19 ہلاک
http://www.tnnasia.tv
فلپائن میں کسانوں کو لے جانے والا ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث گہری گھاٹی میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 کسان ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں حکومت کی طرف سے سبسڈی میں فراہم کردہ بیج لیکر کسان ایک ٹرک میں واپس گاؤں جارہے تھے کہ پہاڑی علاقے میں ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ٹرک 65 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 19 کسان ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ باقی افراد کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔ ٹرک میں بیج کی بوریوں کے ساتھ 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک کے بریک فیل ہوگئے تھے جب کہ بیج کے بوریوں کے باعث ٹرک کا وزن بھی بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور کے قابو میں نہیں رہا۔