لاہور،مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ چار نومبر کو سنایا جائے گا
سابق
وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت
کی درخواست پر محفوظ فیصلہ چار نومبر کو سنایا جائے گا ۔
تفصیلات کے
مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے چوہدری شوگر
ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔دوران
سماعت نیب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف
پاکستان کا دائرہ اختیار محدود ہے، یہ منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات نہیں کر
سکتا۔نیب وکیل نے کہا کہ ایس ای سی پی کے پاس چودھری شوگر ملز کیخلاف کوئی
شکایت نہیں تھی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ
نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایک خاتون ہیں؟ کیا آپ
انکار کر سکتے ہیں؟اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ صرف انفارمیشن دی
تھی جس پر وکیل نیب نے کہا کہ نہیں آپ نے خاتون ہونے پر زور دیا تھا، فریال
تالپورکو خاتون ہونے کی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد ہوئی
ہے، فیصلہ موجود ہے۔