اسلام آباد،عوام آج بھی کسی سلیکٹڈ وزیر اعظم کو تسلیم نہیں کرتے،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام آج بھی کسی سلیکٹڈ وزیر اعظم کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ وہ کسی سلیکٹر یا آمر کے سامنے اپنا سرجھکانے کو تیار ہیں۔
بلاول بھٹو اسلام آباد سے آزادی مارچ میں شامل ہوگئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اپوزیشن رہنماؤں نے ان کی موجودگی کو سراہا اور انہیں خیر مقدم کہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادی مارچ میں شامل تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، اس ملک کے عوام آج بھی کسی سلیکٹڈ وزیر اعظم کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں اور نہ وہ کسی سلیکٹر یا آمر کے سامنے اپنا سرجھکانے کو تیار ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آج وقت آگیا ہے کہ سلکٹیڈ کو جانا ہوگا اور یہ تمام صوبوں کا نعرہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے گو سلیکٹڈ گو کے نعرے بھی لگوائے.