Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 01, 2019 06:50 pm views : 267

Location : IHC

Islamabad- Firdous Ashiq tenders unconditional apology to IHC in contempt of court case
  • Urdu

عدلیہ مخالف پریس کانفرنس ، فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی جس کو عدالت نے قبول کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان روسٹرم پر آئیں تو چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ بڑی پوزیشن پر ہیں وزیراعظم کی معاون خصوصی ہیں، آپ نے اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے زیر سماعت مقدمہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، میرے بارے میں جو کچھ کہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میری ذات کے حوالے سے جو کچھ کہاجاتا ہے میں پروا نہیں کرتا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ حکومت کی ترجمان بھی ہیں اور اہم ذمہ داری آپ کے پاس ہے، ہم نے حلف لیا ہوا ہے، حکومت کی عزت کرتے ہیں لیکن پریس کانفرنس نہیں کرسکتے، کبھی کوئی کہتا ہے ڈیل ہوگئی ہے آپ حکومت ہیں ذمہ داری دکھائیں جب کہ میں توقع کرتا ہوں کہ جو کچھ آپ نے کہا وہ وزیراعظم نے آپ کو نہیں کہا ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ شکرگزار ہوں کہ آپ نے کچھ باتوں کی نشاندہی کی، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ میرے الفاظ سے عدلیہ کی توقیر میں کمی ہو، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرے کہنے سے عدلیہ کی توہین ہوئی تو معذرت چاہتی ہوں تاہم کبھی بھی جان بوجھ کرعدلیہ مخالف بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت آپ کی معافی قبول کرتی ہے لیکن توہین عدالت کا نیا شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، اہم معاملہ ہے عدالت کو مطمئن کریں کہ آپ کا مقصد عدالت کی توہین نہیں تھا، آپ نئے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب دیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved