Nov 03, 2019 03:16 pm
views : 294
Location : Different Places
Karachi- Bus Stop In Bad Condition
کراچی،شہریوں کا غیر ذمہ دار رویہ،انتظامیہ کی نااہلی،بیشتر بس اسٹاپس ناقابل استعمال
کراچی
میں سرکاری طور پر قائم بس اسٹاپس توجہ نہ ہونے کے باعث تباہی کے دہانے پر
پہنچ گئے ،کئی اسٹاپ ختم ہوچکے ،مسافر بسوں کے ڈرائیورز جہاں چاہیں گاڑیاں
روک دیتے ہیں، اچانک بیچ سڑک اور بغیر اسٹاپ کے بسیں و دیگر گاڑیاں رکنے کے
باعث ٹریفک حادثات کے خدشات بڑھ گئے متعلقہ حکام کراچی اس اہم مسئلے پر
توجہ نہیں دے رہے۔
پی آئی بی کالونی ،ملیر 15، صدر فائربریگیڈ ،ایمپریس
مارکیٹ کے سامنے گھڑیالی بلڈنگ، کورنگی بس اسٹاپ، گزری اسٹاپ، چاکیواڑہ
سمیت کئی علاقوں میں تاریخی بس اسٹاپ ختم ہوچکے یا ان پر ہیروئن پینے والوں
اورگداگر وں کا قبضہ ہے۔ ان مقامات پر شہر میں چلنے والی مختلف روٹس کی
بسیں رکا کرتی تھیں۔
اس وقت شہر میں جو بس اسٹاپ موجود ہیں ان کی تعداد
انتہائی کم ہے ، جبکہ بیشتر اسٹاپ قائم تو ہیں مگر ان پر بسیں نہیں رکتیں۔
شارع فیصل پربس اسٹاپس اس لحاظ سے قدرے بہتر ہیں، لیکن ان کی تعداد میں بھی
اب اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔
کراچی کے 40 فیصد شہری پبلک ٹرانسپورٹ میں
سفر کرتے ہیں،انہیں بس اسٹاپس پر اترنے کی سہولت ملنی چاہیے ،بس اسٹاپس نہ
ہونے کے باعث مسافر بسوں کے ڈرائیور شہریوں کو بیچ سڑک اتارنے سے بھی گریز
نہیں کرتے ،جس کے باعث اکثر حادثات پیش آتے ہیں اور کئی افراد جان کی بازی
بھی ہار چکے ہیں۔
ایک شہری سلیم کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بس اسٹاپ کچرے کا ڈھیر لگا دیا گیا ہے ،لوگ کس
طرح یہاں کھڑے ہوں یہاں کھڑے ہونے میں بہت پریشانی ہوتی ہے۔
محمد فہیم
کا کہنا تھاکہ کراچی کے بس اسٹاپس ہی نہیں بلکہ پورا کراچی ہی کچرا کنڈی
میں تبدیل ہوگیا ہے،کراچی میں اس سے ذیادہ بدترین دور ہم نے نہیں دیکھا۔