اسلام آباد، پاکستان چینی کرنسی استعمال کرنے پر رضا مند
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اور چین نے سی پیک سمیت تمام چینی منصوبوں کو امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی استعمال کرنے پر رضامندی کا اعلان کیا ہے ، اس کی حتمی منظوری کیلئے حکام اس کی سمری کابینہ کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ نے چینی کرنسی کے استعمال کے کی منظوری دی ہے تاکہ آئندہ ہونے والے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اس پر پیش رفت ہوسکے، حبیب بینک نے چینی کرنسی کے استعمال کے لیے لائسنس حاصل کرلیا ہے،جوائنٹ ورکنگ گروپ میٹنگ میں دونوں اطراف سے یہ فیصلہ کیا کو استعمال کیا جائے گا۔
سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں ہونے والے پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ کے تحت ہونے والے ایک اجلاس میں اہم پیش رفت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا،پارلیمنٹیرنز کے گروپ اور صحافیوں نے سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کے جائزہ لینے کے لیے پورٹ قاسم اور اسلام کوٹ (تھر) کا دورہ کیا گیا، گول میز اجلاس میں حبیب بینک لمیٹیڈ کےہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ نے بتایا کہ چین میں حبیب بینک ارومقی براچ نے چینی کرنسی کے استعمال کے لیے لائسنس حاصل کرلیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان نے پہلے امریکی ڈالرز میں معاملات طے کئے تھے اس لیے کچھ مسائل تھے جنہیں حل کیا جارہا ہے اور یہ کہ حبیب بینک نے گوادر میں اپنی برانچ کھول لی ہے تاہم کچھ مسائل کے باعث وہ پوری طرح سے چینی کرنسی میں کام نہیں کرسک رہی جس کو جلد حل کر لیا جائے گا۔