Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 05, 2019 03:35 pm views : 288

Location : Iran/Tehran

Tehran- Iran's Rouhani announces new step back from nuclear deal commitments
  • Urdu

تہران، ایران عالمی جوہری معاہدے کی اہم ترین شق سے دستبردار
http://www.tnnasia.tv

ایران نے عالمی جوہری معاہدے کی ایک اور شق سے دستبردار ہوتے ہوئے سینٹری فیوجز مشینوں میں یورینیم گیس بھرنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے عالمی جوہری معاہدے کی ایک اور شق سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اس شق سے علیحدگی کے بعد ایران اپنے 100 سے زائد سینٹری فیوجز مشینوں میں یورینیم گیس بھرنے کا عمل شروع کرے گا۔
اس اہم مگر متنازع پیشرفت کا اعلان ایران کے صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹیلی وژن پر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی معاہدوں کی پاسداری کی ہے لیکن امریکا نے عالمی جوہری معاہدے سے بلاجواز علیحدگی اختیار کرکے اقتصادی پابندیاں عائد کیں اور حالات کو اس نہج پر لے آیا جہاں ایران کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچتا۔
ایرانی صدر حسن روحانی کے بقول فوردو کی ایٹمی تنصیب پر سینٹری فیوجز مشینوں میں یورینیم گیس بھرنے یہ عمل بدھ (آج) سے شروع کر دیا جائے گا اور ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے اب تک جڑے رہنے والے ممالک جرمنی، فرانس، برطانیہ، چین اور روس ایران کو باز رکھنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
ایران اس سے قبل رواں برس جولائی میں عالمی جوہری معاہدے کی ایک وقت میں صرف 300 کلوگرام تک افزودہ یورینیئم رکھنے کی شق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ حد سے زیادہ یورینیئم افزودہ بھی کرچکا ہے جس کی تصدیق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی‘ نے بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ 2015 کے عالمی جوہری معاہدے میں ایران پر سینٹری فیوجز مشینوں کو یورینیم گیس بھرے بغیر ہی چلانے کی شرط رکھی گئی تھی تاہم  گزشتہ برس امریکا کے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو جانے کے بعد سے ایران نے معاہدے کی شقوں سے مرحلہ وار دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved