Jul 24, 2020 04:43 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Rain is expected in City on Saturday and Sunday
کراچی میں ہفتہ، اتوار بادل برسنے کا امکان
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں ممبئی کے قریب کم شدت کا ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے، ہوا کے کم دباؤ کا پھیلاؤ سندھ سمیت کراچی تک آنے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ شہر میں پچیس جولائی کو ہلکی بارش اور چھبیس جولائی کو معتدل بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے ، جبکہ تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین میں بھی بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت انتیس اعشاریہ پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں مغربی علاقوں سے چونتیس سے چھتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں میں صبح کے اوقات میں نمی کا تناسب چھہتر فیصد ہے۔