Jul 25, 2020 01:39 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports lowest coronavirus deaths in two months
کراچی، کورونا سے اموات میں مسلسل کمی، مہلک وائرس نے چوبیس افراد کی جان لے لی، چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار چارسو ستاسی نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چارسو ستاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں اکیانوے ہزار چھ سو اکانوے ، سندھ میں ایک لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو ، خیبر پختونخوا میں تینتیس ہزار اکہتر ، بلوچستان میں گیارہ ہزار پانچ سو پچاس ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار نو سو بیالیس، اسلام آباد میں چودہ ہزار آٹھ سو اکیس جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار بارہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو تیرہ، سندھ میں دو ہزار ایک سو دس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ایک سو ستر، اسلام آباد میں ایک سو باسٹھ، بلوچستان میں ایک سو چھتیس، گلگت بلتستان میں سینتالیس اور آزاد کشمیر میں اننچاس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔