Jul 25, 2020 01:40 pm
views : 251
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Loss of more than Rs 6 billion to investors in a week
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کو چھ ارب روپے سے زائد کا نقصان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیاں منفی ومثبت خبروں کی زد میں رہنے کے باعث تمام سیشنز میں اتار چڑھاؤ کے بعد دو سیشنز میں مندی اور تین سیشنز میں تیزی دیکھی گئی جس سے مجموعی طور پر محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی۔ تعمیراتی شعبے سے متعلق نئےاقدامات، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی سے گزشتہ ہفتے مارکیٹ مجموعی ہفتہ واری مندی سے بچ گئی۔
محدود تیزی کے سبب ہفتہ وار کاروبار کے دوران انڈیکس کی سینتیس ہزار چارسو، سینتیس ہزار پانچ سو اور سینتیس ہزار چھ سو پوائنٹس کی حدیں بھی عبور ہوگئیں تاہم اس محدود تیزی کےباوجود سرمایہ کاروں کے چھ ارب چوبیس کروڑ پانچ لاکھ چھیانوے ہزار چھ سو پینتیس روپے ڈوب گئے، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر ستر کھرب بہتر ارب اٹھاسی کروڑ اٹھتر لاکھ چوہتر ہزار پانچ سو پچیاسی روپے ہوگیا۔
ہفتے وار کاروبار میں ہنڈریڈ انڈیکس دو سو چھتر اعشاریہ ستتر پوائنٹس کے اضافے سے سینتیس ہزار چھ سو سات اعشاریہ باسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس ایک سو سڑسٹھ اعشاریہ تریپن پوائنٹس بڑھ کر سولہ ہزار تین سو پندرہ اعشاریہ چھتیس پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایم آئی تھرٹی انڈیکس تین سو سترہ اعشاریہ نو پوائنٹس گھٹ کر انسٹھ ہزار نوسو سینتالیس اعشاریہ اکسٹھ پوائنٹس پربند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے کی صنعتوں کی شرح نمو گھٹنے سے ان شعبوں سے سرمائے کے انخلا سے مارکیٹ متاثر ہوئی، البتہ ہفتہ وار کاروبار کے دوران تعمیراتی شعبے کے لیے نئے اقدامات کی وجہ سے اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری جاری رہی۔