Jul 25, 2020 01:57 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Pakistan Railways decides to run four special trains on Eid-ul-Fitr
راولپنڈی، ریلوے کاعید پرپردیسیوں کیلئے چار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے لئے ستائیس جولائی سے تیس جولائی تک روزانہ ایک اکانومی کلاس کوچ لگائی جائے گی،تین اسپیشل عید ٹرینیں ستائیس، اٹھائیس اور انتیس جولائی سے کراچی سے راولپنڈی ،پشاور کے لئے چلیں گی، ڈو یژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے بتایا کہ اس بار ہمارا فوکس زیادہ اکانومی کلاس ہے،ہم ہر کوچ کی ساٹھ فیصد سیٹوں کی بکنگ کر رہے ہیں۔
سوشل ڈسٹنس ایس او پی کے تحت چالیس فیصدسیٹیں خالی رکھی جارہی ہیں، تیز گام،سرسید،پاکستان،عوام ایکسپریس میں بھی ایک ایک اکانومی کوچ اضافی لگائی جائے گی۔