Jul 25, 2020 05:36 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Multan- Legislation is necessary to get out of the gray list, Shah Mehmood
ملتان، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے قانون سازی ضروری ہے، آٹھ بل تیار کرلئے، شاہ محمود قریشی
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ ماہرین کے تجزیے تھے کہ حکومت کی کووڈ نائینٹین مینجمنٹ اس سے لوگ مطمئن نظر نہیں آ رہے تھے اور وہ سندھ کی حکومت حکمع عملی اور ان کے سخت لاک ڈاؤن کی نشاندہی کرتے تھے اور سوال کرتے تھے کہ پنجاب اور مرکزی حکومت ایسا کیوں نہیں کر رہی۔
شاہ محود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری سمارٹ لاک ڈاؤن کی جو حکمت عملی تھی، وہ کارآمد ثابت ہوئی اور آج دنیا نے اس کی تقلید کی ہے اور عمران خان صاحب نے جو وژن دیا تھا ، آج دنیا کے بہت سے ممالک اس کی پیروی کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے جنوبی پنجاب کے لیے ایک علیحدہ پبلک سروس کمیشن قائم کیا جائے، صوبہ بننے میں وقت لگے گا، ہمارے پاس ٹوتھرڈ میجورٹی نہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کا دارالخلافہ کا فیصلہ چند لوگ نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ وہاں پر مساجد پر تالے لگائے گئے۔ حالات بتدریج بگڑ رہے ہیں۔ جبکہ ایل او سی پر دشمن ملک کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔