Jul 26, 2020 05:48 pm
views : 240
Location : Different Places
Islamabad- FO dismisses story on Wuhan lab conducting 'covert operations' in Pakistan as fake
چینی ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بھارتی رپورٹ مسترد
ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی۔
ترجمان
دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں کے بارے میں
کلیکسن کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گمنام ذرائع کی رپورٹ
جعل سازی پر مشتمل ہے، پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول 3 لیبارٹری کے حوالے
سے کوئی راز نہیں ہے، پاکستان حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن (بی
ٹی ڈبلیو سی) کے بارے میں معلومات دے رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا
تھا کہ سہولت کا مقصد بیماریوں سے پھیلنے والی تحقیقات سے متعلق تشخیصی
اور حفاظتی نظام کی بہتری ہے، پاکستان اپنی بی ٹی ڈبلیو سی ذمہ داریوں کی
سختی سے پابندی کرتا ہے تاہم رپورٹ کے ذریعے کورونا وبا کے پس منظر میں
منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی۔