کراچی، سندھ کا آئی جی بےاختیار ہے، سندھ کے کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی کی گئی،حلیم عادل شیخ
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کا آئی جی بےاختیار ہے، سندھ کے کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دو روز قبل ایک صاحب کو ڈی سی سینٹرل لگایا گیا۔
انہوں
نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہورہی ہے، اب معاملات ڈی سی نے چلانے
ہیں، بلاول نے کہا تھا کہ وہ دھرنا دیں گے اوراسلام آباد بند کردیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی کی گئی، جعلی ڈومیسائل کے بعد اب جعلی ڈی سی آگئے ہیں۔
تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈسٹرکٹ کراچی تعیناتی کے معاملے پر عدالت جانے کا اشارہ دیدیا ہے۔
پی
ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کہتے ہیں سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے بعد جعلی
ڈی سی بھی آ گئے، خیبرپختونخوا ضیا الرحمان کو واپس لے، ہمیں ان کی ضرورت
نہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے جے یو آئی
(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی درخواست پر ضیاالرحمان کو کراچی میں
ڈپٹی کمشنر کی اہم تقرری کی ہے۔ ضیاالرحمان کا کے پی کے سے سندھ تبادلہ کیا
گیا تھا جہاں وہ ن لیگی دور میں ڈپٹی کمشنر خوشاب کی خدمات سر انجام دیتے
رہے ہیں۔