Jul 27, 2020 01:12 pm
views : 270
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 20 Pakistanis, infects 1,176 in past 24 hours
کراچی، کورونا سے اموات میں مسلسل کمی، مہلک وائرس نے بیس افراد کی جان لے لی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو چہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں بانوے ہزار تہتر ، سندھ میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو گیارہ ، خیبر پختونخوا میں تینتیس ہزار تین سو ستانوے ، بلوچستان میں گیارہ ہزار چھ سو ایک ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار نوسونواسی ، اسلام آباد میں چودہ ہزار آٹھ سو چوراسی جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار چونتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو سولہ ، سندھ میں دو ہزار ایک سو اکیاون، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ایک سو اٹہتر، اسلام آباد میں ایک سو چونسٹھ، بلوچستان میں ایک سو چھتیس ، گلگت بلتستان میں اڑتالیس اور آزاد کشمیر میں اننچاس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔