Jul 27, 2020 01:54 pm
views : 275
Location : Domestic Place
Karachi- Karachi turned into a pond due to rain and the citizen had to build a small boat
کراچی، شہر قائد کا ایک علاقہ تالاب بنا تو شہری کو چھوٹی کشتی بنانی پڑ گئی
کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کا مسئلہ ہمیشہ شہریوں کے لیے پریشان کن ہوتا ہے اور شہری انتظامیہ دعوے تو کرتی ہے لیکن جیسے ہی بارش برستی ہے، سارے دعوؤں کی قلعی کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔
شہریوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک شہری چھوٹی سی کشتی بنا کر علاقے میں بارش کے پانی سے بنی سیلابی صورت حال میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اورنگی ٹاؤن کا یہ علاقہ بارش کے بعد سیلاب کی سی صورت حال سے دوچار ہے، اسی دوران ایک شہری نے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا یہ طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ چھوٹی کشتی بنا لی۔
مون سون کے تیسرے اسپیل کی تیز بارش کے باعث اورنگی کی گلیوں میں کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہو گیا تھا، مذکورہ شہری نے اپنی اور دوسروں کی مدد کے لیے فائبر سے بنی پانی کی ٹینکی کے آدھے حصے کو کشتی کے طور پر استعمال کیا۔