Jul 27, 2020 03:15 pm
views : 259
Location : Domestic Place
Islamabad- Afghanistan is a stronghold of thousands of anti-Pakistan militants, UN report has revealed
اسلام آباد، افغانستان ہزاروں پاکستان مخالف شدت پسندوں کا گڑھ ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق چھ ہزار سے زیادہ عسکریت پسند، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، افغانستان میں روپوش ہیں اور وہاں سے پاکستانی فوج اور شہری اہداف پر حملے کرتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی تجزیاتی اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم (جو پوری دنیا میں دہشت گرد گروہوں کا سراغ لگاتی ہے)، نے ایک رپورٹ میں پاکستانی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود شدت پسند افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کررہے ہیں اور افغانستان پاکستان مخالف شدت پسندوں کو گڑھ ہے۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے داعش سے وابستہ افغان شاخ سے روابط قائم کررکھے ہیں اور کچھ ارکان تو داعش میں شمولیت بھی اختیار کرچکے ہیں۔
واضح رہے امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے افغان امن معاہدے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ طالبان افغان سرزمین کو داعش سمیت کسی بھی دہشت گرد گروہ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔