Jul 28, 2020 03:45 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports lowest number of new COVID-19 cases in over 12 weeks
کراچی، کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں کمی، چوبیس گھنٹے میں تئیس افراد جاں بحق،نوسو چھتیس نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نوسو چھتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں بانوے ہزار دو سو اناسی، سندھ میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو چوبیس، خیبر پختونخوا میں تینتیس ہزار پانچ سو دس، بلوچستان میں گیارہ ہزار چھ سو چوبیس ، گلگت بلتستان میں دو ہزار دس، اسلام آباد میں چودہ ہزار نوسو اڑتیس جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار چالیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو پچیس ، سندھ میں دو ہزار ایک سو باسٹھ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ایک سو اسی ، اسلام آباد میں ایک سو پینسٹھ، بلوچستان میں ایک سو چھتیس، گلگت بلتستان میں اڑتالیس اور آزاد کشمیر میں اننچاس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔