چلاس، دہشتگردوں کی موجودگی پرآپریشن،اہلکاروں سمیت7افرادجاں بحق، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی
چلاس کے علاقے رونئی محلہ ميں رات گئے انسداد دہشت گرد یونٹ نے گلگت میں گھر پر چھاپا مارا، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے سی ٹی ڈی اہل کاروں پر جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 اہل کار شہید ہوگئے، جب کہ کارروائی کے دوران دیگر 2 افراد بھی مارے گئے۔ آپریشن ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ فائرنگ سے 5 اہل کار زخمی بھی ہوئے، جنہیں آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی انسپکٹر ایس دیامیر کا کہنا ہے رات گئے کی گئی کارروائی پر تحقیقات جارہی ہیں۔ شہداء میں ایک سی ٹی ڈی کا انسپکٹر بھی شامل ہیں۔ شیر خان نے مزید بتایا کہ شہید کی شناخت ایس آئی پی سہراب کے نام سے کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق زخميوں ميں انسپکٹر نبی جان، کانسٹيبل شکر، ہدايت کريم، شان اور محمد علی شامل ہیں۔ مرنے والے ملزمان کی شناخت اظہار اللہ اور بشارت کے ناموں سے کی گئی ہے۔
شہید ہونے والے اہل کاروں میں جنيد علی، شکيل، سہراب، اشتياق احمد، غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔