Jul 28, 2020 03:53 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Lahore- Attempts to open shops in Lahore, Faisalabad and other cities fail, bitter rhetoric among police and shopkeepers, several traders arrested
لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں دکانیں کھولنے کی کوشش ناکام، پولیس اور دکانداروں میں تلخ کلامی، متعدد تاجر گرفتار
عید پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے پہلے روز کاروبار بند رکھنے کے احکامات پر تاجر برادی حکومت سے نالاں ہے۔ لاہور، راولپنڈی، جھنگ سمیت کئی شہروں میں تاجروں نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی۔ لاہور کی اعظم مارکیٹ میں انتظامیہ اور پولیس میں تلخ کلام بھی ہوئی۔
فیصل آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے ریل بازار سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ کاروبار میں پہلے ہی بہت نقصان کا سامنا ہے، مزید برداشت نہیں کرسکتے۔
دکانیں کھلنے پر پولیس بھی حرکت میں آگئی اور فوری بازاروں میں پہنچ گئی۔ جوابی ایکشن کر کے شاپس بند کرا دیں۔ تلخ کلامی اور مزاحمت کرنے پر تاجروں کو گرفتار بھی کیا۔
پنجاب میں 5 اگست تک لاک ڈاؤن ہے۔ تمام بازار، شاپنگ مالز، شادی ہالز، کاروباری ادارے، ہوٹل مکمل طور پر بند رکھنے کے احکامات ہیں۔ میڈیکل سٹورز، سبزی، کریانہ، بیکری، دودھ دہی کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے، ہوٹلوں پر ٹیک اوے، ہوم ڈلیوری 24 گھنٹے جاری رکھی جا سکتی ہے۔