Jul 28, 2020 03:57 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Lahore- Opposition knows govt will complete constitutional term: Fayyaz-ul-Hassan
لاہور، شہباز، مولانا ملاقات سیاسی یتیموں کی ملاقات تھی، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردعمل میں کہاکہ سندھ میں مولانا کی آصف زرداری اور بلاول زرداری سے ملاقات کا چاند ضیاء الرحمٰن کی صورت میں چڑھا تھا، اب دیکھیں مولانا کی شہباز شریف سے ملاقات کیا گل کھلاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن 30 سالہ اقتدار کا نشہ اترنے کے بعد پورے ملک میں مارے مارے پھر رہے ہیں، مولانا کے تمام سیاسی رابطوں، لانگ مارچ، عدم اعتماد کی تحریکوں اور اے پی سی کا حاصل وصول صرف جگ ہنسائی نکلا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن اے پی سی اور سیاسی گٹھ جوڑ کا لالی پاپ صرف اپنے ووٹروں کو بے وقوف بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔