Jul 28, 2020 04:03 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Karachi- Former Olympian and captain Asad Malik died in a traffic accident
کراچی، سابق اولمپیئن و کپتان اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
اسد ملک کا تعلق ہاکی فیملی سے ہے، ان کے چھوٹے بھائی سعید انور کے علاوہ بھتیجے انجم سعید اور نعیم امجد بھی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ یہ پاکستان کی واحد فیملی ہے جس کے چار افراد نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
اسد ملک نے ایشین گیمز میں دو گولڈ کے علاوہ ایک سلور میڈل بھی جیتا۔ 1962کی جکارتہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا جس میں اسد ملک بھی شریک تھے۔
1966 بنکاک میں منعقدہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے سلور میڈل جیتا اور اسد ملک اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جب کہ 1970کی بنکاک ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا اس میں بھی اسد ملک نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے اسد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔