Jul 29, 2020 08:33 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 27 Pakistanis, infects 1,063 in one day
کراچی، کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں کمی، چوبیس گھنٹے میں ستائیس افراد جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار تریسٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں بانوے ہزار چارسو باون ، سندھ میں ایک لاکھ انیس ہزار تین سو اٹھانوے، خیبر پختونخوا میں تینتیس ہزار سات سو چوبیس ، بلوچستان میں گیارہ ہزار چھ سو چون ، گلگت بلتستان میں دو ہزار بیالیس، اسلام آباد میں چودہ ہزار نوسو تریسٹھ جبکہ آزاد کشمیر میں دو ہزار پچپن کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں دو ہزار ایک سو تینتیس ، سندھ میں دو ہزار ایک سو بہتر، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ایک سو چھیاسی، اسلام آباد میں ایک سو پینسٹھ، بلوچستان میں ایک سو چھتیس، گلگت بلتستان میں پچاس اور آزاد کشمیر میں پچاس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
علاوہ ازیں سندھ پولیس میں گزشتہ پانچ روز کے دوران کورونا وائرس کے ایک سو نو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اس وبا کا شکار اہلکاروں کی تعداد تین ہزار ساٹھ تک جاپہنچی ہے۔