Jul 29, 2020 08:47 pm
views : 245
Location : National Assembly
Islamabad- National Assembly passed Anti-Terrorism Amendment Bill during the opposition protests
اسلام آباد، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور
اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل دو ہزار بیس ایوان میں پیش کیا، اس دوران اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن کی جانب سے ایک ٹکے کے دو نیازی گو نیازی گو نیازی کے نعرے کے نعرے لگائے گئے۔
اسپیکر نے نعرے بازی اور شورشرابے کے باوجود انسداد دہشت گردی ترمیمی بل دو ہزار بیس کی مرحلہ وار منظوری جاری رکھی۔ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ہی انسداد دہشت گردی ترمیمی بل دو ہزار بیس اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ انیس سو اڑتالیس میں ترمیم کا بل بھی منظور کثرت رائے سے منظور کرلیا۔