Jul 29, 2020 08:55 pm
views : 239
Location : National Assembly
Islamabad- Khawaja Asif says history shows that those who made wrong laws became their own victims.
اسلام آباد، وزیر خارجہ نے نیب بل پر رنگ بازی کی، شاہ محمود نے تمام حدیں پار کیں، خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نیب قوانین ڈرافٹ سے ان کی نیتیں پتہ چلتی ہیں، وزیر خارجہ لوگوں سے پانچ پانچ ہزار روپے کی گڈیاں پکڑتے ہیں، بعض لوگ سیاسی ورکر کے نام پر دھبہ اور توہین ہیں، وزیر خارجہ کل تقریر نہ کرتے تو ہمیں جواب نہ دینا پڑتا، رانا ثنا اللہ پر بیس کلو منشیات ڈال دی گئی، یہ روایت بند کرنا چاہتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا تاریخ بتاتی ہے جنہوں نے غلط قوانین بنائے وہ خود اس کا نشانہ بنے، ہم بھگت رہے ہیں، عزت وقار کیساتھ مزید بھگت لیں گے، ہم تو صرف ترامیم مانگ رہے ہیں، انہوں نے احتساب کمیشن بند کر دیا، خیبرپختونخوا میں کوئی بد دیانت نہیں، سب ایماندار ہیں، ان کی صفوں میں مہا کرپٹ لوگ ہیں جن کی مثال نہیں ملتی، کسی کو بی آر ٹی، مالم جبہ اور کسی کو بلین ٹری میں استثنیٰ دیا ہوا ہے۔