Jul 29, 2020 09:00 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Lahore- A new order has been issued for which businesses are exempted in lockdown
لاہور، لاک ڈاؤن میں کون کون سے کاروبار مستثنیٰ قرار، نیا حکم نامہ جاری
پینجاب
میں لاک ڈاؤن سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس میں عیدالاضحی پر
لاک ڈاون، درزیوں، ڈرائی کلینرز، فرٹیلائزر اورایکسچینج کمپنیز لاک ڈاؤن سے
مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق عید کے موقع
پر بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم حاصل کرنے میں دشواری نہیں ہوگی۔
سیکرٹری
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاک ڈاون میں کھلے رکھے جانے
والے تمام کاروبار حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل
پیرا رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بھی عوام کو
سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، صوبہ بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن
کا مقصد رش کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
کیپٹن (ر)
محمد عثمان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے باعث صوبے میں کوروناکیسز کی شرح
میں بتدریج کمی آرہی ہے، عوام کے تعاون اور حکومت کے بروقت فیصلوں کے باعث
وباء کو کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔